0

بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کے مطالبات مسلط نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کونسل کو اجلاس بلانے کا کہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات، بجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرا اضافے کے حقائق کو اجاگر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں