0

پاکستانی شہریوں کے لیے11سال بعد کویت کے ویزے بحال


کویت سٹی: کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی، اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لیے 2011 سے بند کویتی ویزے کی بحالی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس دوطرفہ ملاقات میں پاکستان و کویت تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر گفتگو کی گئی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کویتی وزیراعظم سے ویزے کی بحالی پر بات چیت کی اورانہیں وزیراعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔ملاقات میں کویت کے وزیرداخلہ اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے، کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات میں اہم معاملات پرفیصلے بھی کیے گئے۔ کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے 2011 سے بند فیملی اور بزنس ویزے فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورپاکستانی ورکرز کو بھی معاہدے کے مطابق کویتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں