0

پی ڈی ایم تقسیم کا شکار ہے اوراس کا وژن واضح نہیں، بلاول بھٹوزرداری


چار سدہ: بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے ولی باغ چارسدہ پہنچ گیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے حکومت اور پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نیولی باغ میں اے این پی راہنماں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، تاہم خارجہ پالیسی کے حوالے سے موجودہ حکومت غیرسنجیدہ ہے۔ نوجوان تاریخی بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں اور سب مسائل کا حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت میرا پورا خاندان پاکستان میں رہ کر جدوجہد کررہا ہے، این آراو لینے کی ضرورت عمران خان اوراس کی حکومت کو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں