0

کشمیریوں کے خون پر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں کرسکتے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیریوں کے خون پر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں کرسکتے۔ عوام سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری، ہمیں بہت مشکل وقت میں حکومت ملی، جب حکومت میں آئے تو بیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ تھا، کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے، کسی کو امید بھی نہیں تھی کہ جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوگی، اب ماہرین کے مطابق جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے بھی اوپر جائیگی۔جب حکومت سنبھالی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو اپوزیشن نے پہلے دن ہی کہنا شروع کردیا تھا کہ حکومت نااہل ہے، اپوزیشن نے کہا این آر او دے دو تو آپ اہل ہوں گے، انہوں نے فوج کو کہنا شروع کردیا کہ الیکٹڈ گورنمنٹ کو گرادو، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ اتنی گروتھ کیسے ہوگئی، اللہ تعالی نے ہمیں مشکل وقت سے گزار دیا ہے، اگلاوقت آسان ہوجائیگا، محنت کے بعد انسان اوپر جاتا ہے، قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مشکل کے بعد آسانیاں آئیں گی۔ہاسنگ سوسائٹیز ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جسٹس عظمت کی سربراہی میں ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف اقدام کررہیہیں، ایک بورڈ بنایا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ کون سی ہاوسنگ سوسائٹی لیگل ہے، جعلی کاغذات سے پلاٹس کئی بار بک چکا ہوتا ہے، کئی سوسائٹیاں غیر قانونی ہیں جن میں کافی لوگ رہ رہے ہیں، ان کیلئے نظام لارہے ہیں، پنجاب، خیبرپختون خوا اور اسلام آباد میں ساری زمین کو کمپیوٹرائزڈ کررہے ہیں، غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات جلد ویب سائٹس پر ڈال دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں