0

کورونا وبا سے 24 گھنٹے میں مزید 56 افراد جاں بحق


اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,169,35 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 697 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 918,936 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752 ، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 073، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 170، اسلام آباد میں 81 ہزار 116، بلوچستان میں 25 ہزار 083 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں