0

چاہتے ہیں عیدالاضحی پر عیدالفطر جیسی پابندیاں نہ لگائیں، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں عید سے پہلے اتنی ویکسی نیشن ہو جائے کہ زیادہ بندشیں نہ لگانا پڑیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلا تھم چکا ہے، کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور کورونا سے نکلنے کا طریقہ بندشیں نہیں بلکہ اس سے نکلنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے، چاہتے ہیں بندشوں کو بتدریج ختم کیا جا سکیاور نارمل زندگی کی طرف جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ چاہتے ہیں عید سے پہلے اتنی ویکسی نیشن ہو جائے کہ زیادہ بندشیں نہ لگانا پڑیں، پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا سے کم نقصان ہوا جب کہ سندھ میں کورونا کا پھیلا زیادہ ہے احتیاط کرنی ہوگی، کورونا بندشوں سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کی حفاظت کرنا دین کے احکامات میں سے ہے، وفاق کورونا ویکسین خریدنے کی ذمہ داری اٹھا چکا ہے اور صوبوں کو بھی ویکسی نیشن مراکز میں اضافے کیلئے کہا ہے، کچھ ویکسی نیشن سنٹرز میں لوگوں کی انتظار کی شکایات ملی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں