0

کورونا کی آڑ میں زیادتیاں، تاجروں کا سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان


کراچی: کورونا لاک ڈان کی آڑ میں زیادتیوں سے دلبر داشتہ تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں سندھ حکومت کو کل سے 72 گھنٹے تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا۔یہ اعلان پیر کو کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کی سربراہی میں منعقدہ شہر بھر کے تاجر نمائندوں پر مشتمل مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ منگل کی شام سے شروع ہونے والی الٹی میٹم کی مدت ختم ہوتے ہی شہر بھر کے تاجر احتجاج اور شٹر ڈان ہڑتال پر جانے کے لیے مجبور ہوں گے اور بطور احتجاج سندھ اور وفاق کو ٹیکسوں کی ادائیگیاں بھی روک دی جائیں گی۔کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے ایکسپریس کو بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں مارکیٹوں کے کھلنے کا دورانیہ 6 بجے سے بڑھا کر 8 بجے شب کرنے اور ہفتے میں صرف ایک دن مارکیٹیں بند رکھنے کا مطالبہ پیش کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں