0

ن) لیگ نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ناکام قرار دے دیا


( اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے 2 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا تھا مگر اس حکومت نے 2 کروڑ لوگوں کو دوبارہ غربت میں دھکیل دیا۔اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیز اور کارکردگی کا مختصر جائزہ لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے 3 برسوں میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، ان 3 برسوں میں کتنے کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تین برسوں میں ایک عام خاندان کے لیے زندگی کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑنا محال ہوچکا ہے، پچھلے سال اور اس سے پچھلے سال بھی حکومت نے کبھی کہا کہ 3.3 جی ڈی پی ہے اور پھر فوری طور پر کہا کہ اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے کم اعداد وشمار آئے، تاریخ میں دوسری مرتبہ ہماری جی ڈی پی منفی پر چلی گئی، یہ بدترین کارکردگی اور بڑی ناکامیاں ہیں، جس کا آج پوری قوم کو سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں