0

ٹائپ ٹو ذیابیطس روکنے میں پھلوں کی اہمیت کے مزید شواہد مل گئے


آسٹریلیا: جدید تحقیق سے بات مزید پختہ ہوئی ہے کہ پھلوں کا باقاعدہ استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو بہت حد تک کم کرسکتا ہے۔ تحقیق کا لبِ لباب یہ ہے کہ دن میں دو مرتبہ پھل کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 36 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔یہ تحقیق ایڈتھ کووان یونیورسٹی (ای سی یو) کے ماہرین نے کی ہے جس کی تفصیل جرنل آف کلینکل اینڈروکرائنولوجی اینڈ میٹابولزم کی تازہ اشاعت میں پیش کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر دن میں دومرتبہ پھل کھائے جائیں تو ایک مرتبہ پھل کھانے والوں کے مقابلے میں اس سے جسم میں انسولین کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔ای سی یو میں غذائی تحقیق سے وابستہ ڈاکٹرنکولہ بونڈونو کہتی ہیں کہ یہ ایک تازہ ثبوت ہے جو ذیابیطس روکنے میں پھلوں کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح قدرت کے تحفے پھلوں کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں