0

چین کے مصنوعی زمینی سورج نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا


بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے تجرباتی فیوژن ری ایکٹر میں پلازما کو مسلسل 101 سیکنڈ تک 12 کروڑ ڈگری کے درجہ حرارت پر برقرار رکھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔واضح رہے کہ فیوژن (گداخت) وہ جوہری عمل ہے جس میں دو ہلکے ایٹموں کے مرکزے (نیوکلیائی) آپس میں مل کر ایک بھاری مرکزہ بناتے ہیں اور زبردست توانائی خارج ہوتی ہے۔سورج کے اندرونی حصے میں یہی عمل ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) ڈگری سینٹی گریڈ اور سطح زمین کے مقابلے میں 265 ارب گنا جیسے شدید دبا پر ہوتا ہے جس میں ہائیڈروجن کے مرکزے آپس میں جڑتے ہیں، ہیلیئم کے مرکزے بناتے ہیں اور زبردست توانائی خارج ہوتی ہے۔یہی وہ توانائی ہے جو اربوں سال سے زمین تک مسلسل پہنچ رہی ہے اور جس کی بدولت یہاں زندگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں