0

اب ڈرون ہدایتکار کے حکم پرویڈیو بناسکتے ہیں!


نیویارک: ڈرون اب بڑے پیمانے پر فلمبندی یا ویڈیو سازی میں استعمال کرتے ہیں لیکن اب بھی وہ ڈرون کو ہدایات دینے سے قاصر تھے لیکن اب یہ ممکن ہے کہ ایک لفظ سے ڈرون کو بہتر منظر کی عکسبندی کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔یہ کام کارنیگی میلون یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے طالبعلم روجیریو بوناٹی اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہے جس میں فیس بک اے آئی پروگرام سے بھی مدد لی گئی ہے۔ انہوں نے ایک ڈرون ماڈل بنایا ہے جو دیکھنے والوں کے ردِ عمل یا پھر مطلوبہ جذبات یا احساسات کے ساتھ ویڈیو بناتے ہیں۔لیکن یہ کیسے ہوتا ہے؟ تصور کیجئے کہ جیسے ہی آپ ڈرون کو جذباتی (ایکسائٹنگ)، پرسکون ( کام)، تفریحی (انجوائے ایبل) اور اعصاب شکن (نرو ریکنگ) کے الفاظ کہتے ہیں تو وہ اپنی رفتار، زاویوں، اڑنے کے راستے اور ویڈیو کو اسی لحاظ سے مرتب کرتا ہے اور ویسے ہی مناظر لیتا ہے۔ اس طرح اب ہدایتکار ڈرون کو فلمبندی کی ہدایت دے سکتے ہیں اور ڈرون اس پر عمل کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں