0

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 30 سال سے اسلحے پر عائد پابندی ختم


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عدالت نے گھروں میں اسلحہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کی عدالت کے وفاقی جج روجر بینٹیزنے اسلحے پر عائد پابندی کے 30 سالہ پرانے فیصلے کو ختم کردیا۔جج روجر بینٹیز نے 94 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیاجس میں جج کا کہنا ہے کہ اسلحے کے عام استعمال پر 1989 میں پابندی لگائی جو ایک غیر قانون اقدام تھا، امریکیوں کو حق ہے کہ وہ اپنے پاس جدید خودکار اسلحہ رکھیں۔جج نے مزید کہا کہ سوئس فوج کے چاقو کی طرح رائیفل اے آر -15 بھی شہریوں کے اپنے اور وطن کے دفاع کے لیے بہترین ہے، اسلحہ اور بارودی مواد دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہے، انہیں امریکی شہریوں کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں