0

راشد خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان متواتر سیریز کی خواہش ظاہر کردی


دبئی: افغان لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان متواتر سیریز کی خواہش کا اظہار کردیا۔ورچوئل پریس کانفرنس میں پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جتنی زیادہ سیریز ہوں گی اتنا ہی خطے میں کھیل مقبول اور نوجوانوں کو سیکھنے کے ساتھ تجربہ ملے گا۔راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کا کمبی نیشن اور ماحول زبردست ہے، پہلے بھی ان کے ساتھ کھیلا ہوں، دوہفتے کھلاڑیوں کے ساتھ گزارے، ایسا لگا کہ دوسال سے ان کا حصہ ہوں، فخر زمان اور شاہین آفریدی کے ساتھ پہلے بھی گپ شپ رہتی تھی، اب زیادہ دوستی ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں