0

پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کاعالمی آج منایا جا رہا ہے


اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں اس بار ماحولیات کا عالمی دن دبیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم قدرت ماحول کی بحالیہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جس نے قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے بلین ٹری سونامی منصوبہ سمیت متعدد پروگرام ترتیب دیکر ان پر عملی کام کا آغاز کردیا ہے۔اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے گرین اینی شیٹیو اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں