0

کورونا وبا؛ مزید 84 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد


اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تقریبا 2 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,471,172 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 ، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072، اسلام آباد میں 81 ہزار 626، بلوچستان میں 25 ہزار 589 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں