0

انٹرنیٹ برازنگ میں بہتری کے لیے گوگل، ایپل اورمائیکروسافٹ ایک ہوگئے


سلیکان و یلی: ٹیکنالوجی کی دنیا کے تین بڑے حریف اور موزیلا فائر فاکس انٹرنیٹ برازنگ کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں۔دنیا بھرمیں ٹیکنالوجی کی میدان میں ہونے والی تیز رفتار ترقی میں تین بڑی کمپنیوں مائیکرو سافٹ، گوگل اور ایپل کا کافی حصہ ہے، بات سافٹ ویئر کی ہو یا ہارڈ ویئر کی، تین مختلف آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے یہ تینوں ادارے ایک دوسرے کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔ انفرادی طور پر یہ تینوں کمپنیاں اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات اور مصنوعات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں۔لیکن صارفین کے لیے انٹرنیٹ برازنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل اور موزیلا فائر فاکس مشترکہ طور پر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں