0

ایف ڈی اے نے وزن میں کمی کے لیے انجکشن کی اجازت دے دی


نیویارک: امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وزن میں کمی کے لیے انجکشن کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ایف ڈی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزن میں کمی کے لیے استعمال ہونے والے انجکشن سیمگلیٹڈ کو موٹاپے اور اس سے متعلقہ کم از کم ایک بیماری بلند فشار خون، ذیابطیس ٹائپ 2 یا ہائی کولیسٹرول کے علاج میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایف ڈی اے کے مطابق جلد کے اندر لگنے والے اس انجکشن کو پہلی بار 2014 میں موٹاپے کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ اس دوا کو ایسے مریضوں کے لیے تجویز کیا گیا تھا جن کا بی ایم آئی ( باڈی ماس انڈیکس) 27 یا اس سے زائد تھا۔ اس انجکشن پر ہونے والے مطالعوں کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہفتے میں اس دوا کا ایک انجکشن ایک سے ڈیڑھ سال کیعرصے میں جسمانی وزن میں 12 فیصد تک کمی کرسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں