0

بھارت میں ایک دلہن کو لینے 2 دلہے باراتیوں سمیت پہنچ گئے


اتر پردیش: بھارت میں ایک دلہن کو لینے دو دلہے اپنے والدین اور باراتیوں سمیت پہنچ گئے جب کہ دلہن نے دوسرے دلہے کے ساتھ جانے کو ترجیح دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں موہنی نامی دلہن کی شادی والدین نے ببلو نامی نوجوان سے طے کی تھی اور رخصتی والے دن ببلو اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ پہنچا۔ موہنی کے والدین نے بارات کا شایان شان استقبال کیا۔تاہم اس وقت عجیب صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک اور دلہا اجیت اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے پہنچ گیا اور موہنی نے والدین کی پسند ببلو کے بجائے اپنی پسند اجیت کے ساتھ چلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں