0

حکومت قومی خزانے کے ساتھ وہی کررہی ہے جو آٹا چینی کے ساتھ ہوا، شہبازشریف


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹا چینی کے ساتھ ہوا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹا چینی کے ساتھ ہوا، اہم اعدادوشمار میں ہیر پھیر ہوگا تو درست منصوبہ بندی ناممکن ہے، ملک اور قوم کو بحران پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، 140 ارب کی ایف بی آر کو ادائیگی پر اے جی پی آر کے اعتراض نے ریونیو اعدادوشمار کی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ اکانٹینٹ جنرل پاکستان حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے بعد ریونیو میں کمی دکھائی جائے، یہ انکشاف بتارہا ہے کہ کس طرح حکومتی معاشی اور شماریاتی اعدادوشمار سے مسلسل گڑ بڑ کرنے میں مصروف ہے، گزشتہ برس بھی 100 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی، رپورٹ سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت کتنا سچ بول رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں