0

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، کاروباری اوقات میں رات 8 بجے تک توسیع


کراچی: سندھ حکومت نے پیر سے دوکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر 7 جون سے صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے تک کھولی جائیں گی، تاہم تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگا، اور 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 5 جون کو کراچی میں کیسز کی شرح 8.5 فیصد تھی، یکم جون کو کراچی میں 12.45 فیصد کیسز مثبت تھے، 5 جون کو حیدرآباد میں 11.06 فیصد کیسز مثبت تھے، 30 مئی سے 5 جون تک کراچی شرقی میں 18 فیصد کیسز مثبت تھے، ضلع وسطی میں 11 فیصد، ملیر اور ضلع جنوبی میں 10 فیصد کیسز مثبت تھے، اس وقت کراچی میں 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، شہید بے نظیر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک کی اجازت ہوگی، اور آٹ ڈور ڈائننگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، ساحلِ سمندر، بیچ اور سی ویو بھی کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جب کہ سیلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں