0

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے بقیہ 20 میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، علیم ڈار اور احسن رضا فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابوظہبی میں شیڈول بقیہ 20 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ یہ میچز 9 سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ان میچز کے دوران پاکستان کے سب سے سینئرامپائر اور آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ان 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب(پی سی بی امپائر برائے 2020)، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔پی سی بی کیایلیٹ پینل برائے ریفری میں شامل محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاویدابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں