0

ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے اور اہلخانہ کو پولیس سے خطرہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے اور اہلخانہ کو پولیس سے خطرہ ہوگا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے شہری کی جائیداد پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس والے درخواست گزار کے گھر گئے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست زیر التوا ہے آپ کو ایسی کیا ضرورت پیش آ گئی تھی کہ آپ جائیں اور پتہ چیک کریں، ایسا کرنے کا کس نے کہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں