0

لکڑی کی یہ کرسی 131 کروڑ روپے کی ہے!


ہانگ کانگ: تصویر میں نظر آنے والی بظاہر معمولی سی یہ کرسی اگرچہ لکڑی سے بنی ہے لیکن گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں اس کی نیلامی 85 لاکھ ڈالر (تقریبا 130 کروڑ پاکستانی روپے) میں ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، اس کرسی کا تعلق 17 ویں صدی عیسوی کے چین سے ہے جسے چینی منگ شاہی خاندان کے کسی بادشاہ کیلیے بنایا گیا تھا۔ یہ کرسی ہلکی پھلکی لیکن مضبوط لکڑی سے بنائی گئی ہے جبکہ اسے فولڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔اس طرح کی کرسیاں چائنیز ژیایی بھی کہلاتی ہیں جو آج بھی بنائی جاتی ہیں اور مہنگے داموں میں فروخت ہوتی ہیں۔ البتہ آج سے سیکڑوں سال پہلے کے چینی بادشاہ اور شاہی خاندان کے افراد جب شکار پر جاتے تھے تو اسی قسم کی کرسیاں ان کے سامان میں لازما شامل ہوتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں