0

معیشت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا، بلاول


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا، عمران خان نے پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کے لئے معاشی پالیسیاں بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امیر، امیر سے امیرتر اور غریب، غریب سے غریب تر ہورہے ہیں، عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے، اگر ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں