0

گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 48 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی


سکھر: گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 48 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پیر کی علی الصبح گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب کہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم سے کئی بوگیاں اتر گئیں۔حادثے کے نتیجے میں اب تک 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 11 کی حالت نازک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ایس ایس پی میرپور ماتھیلو عمر طفیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جن میں 3 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ ریسکیو رضاکار کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے اہل کار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا گیا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو سکھر اور رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں