0

اسرائیلی طیاروں کی شام پر بمباری میں 8 اہلکار ہلاک


دمشق: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں حکومت کے اتحادی جنگجووں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے لبنان سے پرواز بھری اور دمشق کے ایک علاقے پر بمباری کی۔ شامی دفاعی نظام کی بروقت ردعمل کے باعث اسرائیلی طیارے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔شام کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کے حملے میں جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں