0

حکومت نے ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکر اپنے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیا، شہباز شریف


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکر عوام کے بجائے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیا، اگر کام نہیں ہوتا تو گھرچلے جائیں لیکن عوام کو اذیت نہ دیں۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہا ہے، عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، اسکول کے بچے بے ہوش ہورہے ہیں، یہ صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اگر کام نہیں ہوتا تو گھرچلے جائیں، عوام کو گرمی کی اذیت میں مزید تکلیف نہ دیں، اگر عمران خان کے بس میں کچھ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 14000 میگاواٹ اضافی بجلی بنا کر روشن پاکستان بنایا تھا، 2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود تھی اور لوڈ شیڈنگ صفر تھی، صرف پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی گئی تھی، 9 سال میں خیبرپختونخوا میں 350 ڈیم نہ بن سکے جہاں سے پورے پاکستان کو بجلی سپلائی ہونا تھی، ایک نیا یونٹ بنانا تو دور کی بات 3 سال میں پورے پاکستان کی بجلی کی سپلائی بھی بحال نہ رکھ سکے، صفر لوڈ شیڈنگ والا پاکستان بھی نہ چلا سکے، عمران خان عوام کو لوڈ شیڈنگ والے نئے پاکستان میں لے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں