0

سندھ ہمارے پانی پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان


کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سندھ ہمارے حصے کے پانی پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ ارسا کے قوانین پر عمل درآمد نہیں کررہا ہے، بلوچستان میں نصیر آباد ڈویژن میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے اور صوبے کو اس وقت پانی کی قلت کا سامنا ہے۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ موجودہ ماہ بلوچستان کو اس کے حصے سے 44 فیصد پانی کم اور پچھلے ماہ 34 فیصد پانی کم ملا، وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر ایریگیشن طارق مگسی کو کہا تھا ارسا کے قوانین کو نہیں مانتے ہیں، سندھ حکومت بتائے بلوچستان کو نقصان ہوگا تو کیا پاکستان کو نقصان نہیں ہوگا، پانی کی قلت سے بلوچستان میں فصلوں کو نقصان ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں