0

کمزور دماغی سگنل اعصابی امراض کی نشاندہی کرسکتے ہیں


میری لینڈ، امریکا: ایک سادہ تحقیق سیمعلوم ہوا ہے کہ معمولی درج کے الزائیمر یا ایسے ہی کسی مرض میں مبتلا افراد کی اگر دماغی ای ای جی (الیکٹرواینسفیلوگرام) لی جائے تو ان میں ایک طرح کی برقی سرگرمی دیگر کے مقابلے میں کمزور ہوسکتی ہے جسے گیما لہریں (ویوز) کہا جاتا ہے۔اس طرح کمزور برقی سگنل عمررسیدگی کے ساتھ ساتھ دماغی اور اکتسابی زوال کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اس طبی اشارے کو دیکھتے ہوئے مرض کی قبل ازوقت شناخت اور علاج کے نئے در کھل سکتے ہیں اور یہ تحقیق ای لائف میں شائع ہوئی ہے۔بنگلور میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس سے وابستہ مورتی دیناواہی کہتی ہیں کہ الزائیمر کی پہلے سے شناخت بہت مشکل ہوتی ہے جبکہ ایک غیرتکلیف دہ، سادہ اور قابلِ اعتبار ٹیسٹ کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔ مورتی اب میری لینڈ میں تحقیق کررہی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں