0

ہوائی اڈوں کے حوالے سے امریکا کے ساتھ ڈیل قوم کے سامنے لائی جائے، مریم نواز


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس طرح کشمیر کو بھارت کے حوالہ کیا گیا اسی طرح پاکستانی زمین کو امریکا کے حوالے کردیا گیا، ہوائی اڈوں کے حوالے سے امریکا کے ساتھ ڈیل قوم کے سامنے لائی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے، آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سچ بولنے کی سزا نہ دی جائے، یہ ایک جج کا معاملہ نہیں عدلیہ کو سمجھنا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کو عدلیہ اپنے اوپر حملہ تصور کرے، سپریم جوڈیشل کونسل شوکت عزیز صدیقی کیس کو ذاتی کیس سمجھ کر لے، کل وہ سب جج کٹہرے میں کھڑے ہوں گے جو آج کیس سن رہے ہیں، عدلیہ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نہ لے سکے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں اس میں شامل تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، اور سب کا وہی مقف ہے جو نواز شریف کا ہے، استعفوں کا فائدہ تب ہے جب تمام اپوزیشن جماعتیں استعفے دیں، میرا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں، لیکن یہ بات درست ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں