0

پشاورایئرپورٹ پر کتوں کی مدد سے ابوظہبی سے آئے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق


پشاور: باچا خان ائیر پورٹ پر ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے 24 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ پرواز نمبر پی کے 218 آج 128 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی تھی جہاں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ان میں کورونا وائرس کی موجودگی کی شناخت کی گئی۔ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کا ایئر پورٹ پر ہی ریپڈ سواب ٹیسٹ کر کے سواب کوتربیت یافتہ کتوں کو سنگھایا جنہوں نے 28 مسافروں کے نمونوں میں کووڈ-19 مثبت کی تصدیق کی کورونا وائرس کی سونگھ کر شناخت کرنے والے تربیت یافتہ اسنیفر کتوں کو گزشتہ ماہ ہی پشاور کے باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں فورا کورونامثبت کا پتا لگایا جاسکے۔ اس طریقہ کار میں مسافروں کے سواب نمونے لے کر کے انہیں کتوں کو سنگھایا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں