0

اس خاتون کی پلکیں 8 انچ لمبی ہیں


بیجنگ: چینی خاتون کی دیدہ زیب اور طویل پلکیں ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہیں۔ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی بعض پلکیں 8 انچ تک طویل ہیں جن کا وہ بھرپور خیال رکھتی ہیں۔ان خاتون کا نام یون جیانژیا ہے اور سب سے پہلے انہوں نے جون 2016 میں اپنا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس وقت ان کی پلکوں کی اوسط لمبائی 4.88 انچ تھی۔ جب وہ ڈاکٹروں کے پاس گئی تو بہت غور کے بعد اس کے پلکوں میں غیرمعمولی اضافہ تو نوٹ کیا گیا لیکن ڈاکٹر بہت تحقیق کے باوجود بھی اس کی وجہ بیان کرنے سے قاصرہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں