0

بجٹ کے ذریعے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا، بلاول


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ 2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بجٹ کے ذریعے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے، جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں