0

حد سے زیادہ سامان کے باعث ٹریک پر بوجھ پڑا، ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشاف


لاہور: ملت اور سرسید ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔ڈہرکی کے قریب رتی ریلوے اسٹیشن پر ملت اور سرسید ایکسپریس ٹرین حادثے کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے لانے والی لیگج وین کا روٹ سی ای او کے احکامات کے باجود تبدیل کرکے ردوبدل کیے جانے کی رپورٹ ایکسپریس نیوز کو مل گئی ہے۔ گریڈ21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے حادثہ لیگج وین میں بک کیے گیے سامان کی ایگزمینشن کرنے سے قبل کسی دوسرے اسٹیشن پر بھجوا کر ثبوت مٹانے کے حوالے سے رپورٹ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چیرمین ریلوے کو بھجوادی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ ڈویژنل افسران نے حقائق چھپانے کے لئے لیگج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان بک کیا، ڈپٹی ڈی ایس سکھر اصغر بھٹو اور ڈویژنل میکینکل انجینئر محمد ثقلین نے سی ای او کو لیگج وین میں زیادہ سامان ہونے اور سیل نہ لگانے کی اطلاع دی، لیگج وین میں زیادہ سامان بک ہونے پر افسران نے ثبوت مٹانے کیلئے لیگج وین کا روٹ تبدیل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں