0

سندھ میں ہماری حکومت ہوتی تو کراچی کی حالت بہتر ہوتی، فواد چوہدری


کراچی: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر نے پیپلز پارٹی کو قومی پارٹی بنایا مگر زرداری نے پیپلز پارٹی کو قوم پرست جماعت بنادیا، اگرسندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو کراچی کی معیشت مزید بہترہوتی۔وہ ہفتہ کو فرئیرہال میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خرابی تب شروع ہوئی جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا، امریکا کے کہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، جن معاشروں میں برداشت کی بجائے انتہا پسندی کو فروغ دیا جائے وہ تنزلی کاشکار ہوتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں مودی کی حکومت میں بھی انتہاپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، آپ دیکھیں گے بھارت میں انتہا پسندی کا اثر معاشرے کے ہر شعبے پر پڑے گا، افغانستان میں ایک بار پھر حالات خراب ہورہے ہیں، وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ ہمیں کسی اور کی لڑائی میں حصہ نہیں لینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں