0

سودی قرضوں پر مشتمل بجٹ سے آئندہ نسلیں بھی مقروض ہو جائیں گی، فضل الرحمان


لاہور: جمعیت علما اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سودی قرضوں پر بننے والے بجٹ سے آنے والی نسلیں بھی مقروض ہوتی چلی جارہی ہیں۔لاہورمیں پارٹی رہنماں سے ملاقات کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی، آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا،نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے پی ڈی ایم 4جولائی کو سوا ت اور 29جو لائی کو کراچی میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وقف املاک بل آئین،شریعت اور بنیادی انسانی حقو ق کے منافی ہے، ہم نے اس بل کو پہلے ہی دن مسترد کر دیا تھا، ہم نے مساجد ومدارس کے تحفظ کی جنگ پہلے بھی لڑی ، آج بھی لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے، نااہل حکو مت علما کو تقسیم کرنے اور وفاق المدارس العربیہ کو توڑ نے کے لییجو مرضی سازش کر لے ان کا انجام بھی سابق صدر پرویز مشرف کے بنائے گے بورڈز کی طرح ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں