0

ڈینگی کا پھیلا کم کرنے والا بیکٹیریائی تجربہ 77 فیصد کامیاب


مشرقی آسٹریلیا: مچھروں سے پھیلنے والیجان لیوا امراض میں ڈینگی شامل ہے۔ اب ایک تجربے سے اس کے پھیلا کو 77 فیصد کم کرنے میں زبردست کامیابی ملی ہے۔دوہرے اندھے (ڈبل بلائنڈ) مطالعے میں ماہرین نے مچھروں میں وولبیکیا بیکیٹریا متعارف کرایا جو ڈینگی وائرس سے لڑنے اور اسے تلف کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی تجرباتی آزمائش انڈونیشیا میں کی گئی اور 27 ماہ تک یہ تجربہ چلتا رہا۔ اس دوران جو نتائج سامنے آئے، ان میں پہلے کے مقابلے میں ڈینگی کا پھیلا 77 فیصد تک کم رونما ہوا۔موناش یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ کام کیا ہے اور ان کے مطابق یہ محفوظ، دیرپا اور بہت مثر طریقہ ہے جس کی بدولت ڈینگی کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ تجربے سے وابستہ پروفیسر کیمرون سائمنز کہتے ہیں کہ وولبیکیا کو پوری دنیا میں متعارف کرانا بہت آسان ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں