0

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ


پشاور زلمی کی جانب سے ڈیوڈ ملر اور کامران اکمل نے نصف سنچریاں اسکور کیں پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر 73، کامران اکمل 59 اور رومن پاول نے 43 رنز بنائے – فوٹو: پی ایس ایلابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 197 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سیم ایوب اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حیدر علی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے اور شعیب ملک بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں