0

اینٹی باڈیز سے کووِڈ 19 کا علاج محفوظ اور مثر ہے، تحقیق


سیئول: جنوبی کوریا کی ادویہ ساز کمپنی سیلٹریون انکارپوریٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ ناول کورونا وائرس کی وبا یعنی کووِڈ 19 کے علاج میں اس کی تجرباتی اینٹی باڈی نہ صرف مثر بلکہ محفوظ بھی ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، بڑے پیمانے کی عالمی طبی آزمائشوں (فیز 3 کلینیکل ٹرائلز) میں اس تجرباتی اینٹی باڈی نے کورونا سے متاثرہ افراد کو تقریبا پانچ دن پہلے صحت یاب کردیا۔اس اینٹی باڈی کی طبی آزمائشیں جنوبی کوریا، امریکا، اسپین اور رومانیہ سمیت 13 ممالک میں اس سال جنوری سے شروع کی گئیں۔ ان آزمائشوں میں 1,315 رضاکاروں نے حصہ لیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں