0

بھارت میں کوروناماتا کے نام سے مندر تعمیر، ہندوں نے پوجا شروع کردی


اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاں شکلاپور کے رہائشیوں نے گزشتہ دنوں کورونا ماتا کا مندر بھی بنا لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کووِڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے بعض بھارتیوں نے کورونا وائرس کو کورونا دیوی کا درجہ دیتے ہوئے اس کی پوجا شروع کردی تھی اور اس سے رحم کرنے کی پراتھنائیں کرنے لگے تھے۔ کورونا ماتا کا مندر بھی اسی سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے۔شکلاپور گاں میں کورونا ماتا کا یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاں سے، بلکہ آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آکر کورونا ماتا کی پوجا کرتے ہیں اور نذرانے چڑھا کر کورونا دیوی کو خوش کرتے ہیں تاکہ وہ کووِڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور اس وبا کا خاتمہ ہوجائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، شکلاپور گاں کے ایک شہری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو مرتا ہوا دیکھ کر مقامی لوگوں نے فیصلہ کیا کہ نیم کے درخت تلے کورونا ماتا کا مندر بنا دیا جائے جہاں کورونا ماتا کی پوجا کرکے اسے خوش کیا جائے تاکہ وبا کا زور ٹوٹے اور لوگوں کو اس تکلیف سے نجات ملے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں