0

دنیا بھرمیں انٹرنیٹ بریک ڈاون ہیکنگ نہیں بلکہ ایک شخص کی غلطی سے ہوا تھا


کیلی فورنیا: چند روز قبل دنیا بھر میں ہونے والے انٹرنیٹ کے بڑے بریک ڈاون میں ایمازون سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف ویب سائٹس بند ہونے کی وجہ ہیکنگ یا تخریب کاری نہیں بلکہ ایک شخص کی ناداستہ طور پر کی گئی غلطی تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاوڈ کمپیوٹنگ ادارے فاسٹلی نے چند روز قبل انٹرنیٹ کے بڑے بریک ڈاون اور اس کے نتیجے میں فاسٹلی کی خدمات لینے والی ای کامرس، انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ کی متعدد ویب سائٹس ڈان ہونے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام تر خدشات اور پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ انٹرنیٹ کے بریک ڈاون کی وجہ ہیکنگ یا تخریب کاری نہیں تھی بلکہ سروس کنفیگریشن میں کی گئی تبدیلی کے دوران ایک کسٹمر کی جانب سے سوئے ہوئے بگ کو نادانستگی میں جگا دینا تھا اور اسی بگ نے انٹرنیٹ کا بریک ڈاون کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں