0

پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش رہی کہ موجودہ بجٹ معاشرے کے ہر طبقے کیلیے امید کی کرن ثابت ہو۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال خصوصا حکومت کی جانب سے پیش کردہ عوامی ترقیاتی بجٹ ، بجٹ میں عوام کو پہنچائے جانے والے ریلیف اور خصوصا معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے۔پارٹی رہنماں نے ایک متوازن ، عوام دوست اور معاشرے کے ہر طبقے کے لئے مثبت بجٹ پیش کرنے پر وزیرِ اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی۔معیشت نہ صرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس امر پر بے حد اطمینان ہے کہ پاکستان کی معیشت نہ صرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے، کورونا کے دور میں جب عالمی سطح پر ہرمعیشت کو سخت دھچکا لگا ہے اور معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں وہاں پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں