0

پاکستان کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کیلیے درست راہ پرگامزن ہے، عالمی بینک


اسلام آباد: عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجی بنہاسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے لیے درست سمت پر گامزن ہے، تاہم کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ڈیجیٹالائزشن بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنرنے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں اورمیری ترجیح معیشت اور سرمایہ کاری ہے پاکستان کو جی ڈی پی کے دوگنا سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لیے مضبوط معیشت میں بہتری ضروری ہے جب کہ ڈوئنگ آف بزنس درجہ بندی میں پاکستان نے اپنی درجہ بندی بہتر کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں