کراچی کنگز میں ایک تبدیلی کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم 81 اور نجیب اللہ زردان نے 71 رنز کی اننگز کھیلیابوظہبی: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شرجیل 25 رنز بناکر آٹ ہوگئے جب کہ مارٹن گپٹل 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بابراعظم اور نجیب اللہ زردان کے درمیان 117 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ بابراعظم 81 رنز بناکر آٹ ہوئے جب کہ نجیب اللہ 71 رنز پر ناٹ آٹ رہے
0