0

کراچی کی حالت اتنی بھی خراب نہیں جتنی بتائی جاتی ہے، مراد علی شاہ


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نالہ پارٹی بن گئی ہے اور نالے میں بہہ جائے گی، کراچی کی حالت اتنی بھی خراب نہیں جتنی بتائی جارہی ہے، بحریہ ٹان کا پیسہ جب آئے گا تو ملیر پر خرچ ہوگا۔وہ پیر کو وزیراعلی ہاس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ صوبائی وزرا امتیاز شیخ، ناصر حسین شاہ اور اسماعیل راہو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں سندھ کو پیسے نہیں دیں گے اور کھا جائیں گے، وفاق سندھ کو پیسے دے کر احسان نہیں کررہا، 70 فیصد ریونیو سندھ سے جمع ہوتا ہے اس لیے ہمارے حصے کے مطابق ہمیں پیسے دیں، ان لوگوں نے 742 ارب میں سے 62 ارب پہلے کی پہلے ہی کٹوتی کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں