0

عمران خان کی کرسی میں مادل ٹان کے شہدا کا خون شامل ہے، طاہر القادری


لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کرسی میں مادل ٹان کے شہدا کا خون شامل ہے۔
ماڈل ٹان لاہورمیں بیرون ملک سے آڈیولنک پرخطاب کرتے ہوئے سربراہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹان پر انصاف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان سے کارکنوں پر قائم مقدمات کو ایگزیکٹو آرڈر کیذریعے ختم کرنے اور انصاف کی جلد فراہمی کا مطالبہ کردیا۔طاہر القادری نے کہا کہ ان کے اقتدار کی کرسی میں شہدا کا خون شامل ہے، اب پی ٹی آئی کی حکومت ہے انصاف کب ملیگا؟ کون رکاوٹ ہے، راحیل شریف نے ہاتھ میں ہاتھ ملاکر وعدہ کیا سانحہ ماڈل ٹان کا انصاف دوں گا، ثاقب نثار نے بسمہ کیسر پر ہاتھ کر انصاف کا وعدہ کیاتھا،عمران خان نے ہم آواز ہوکر سانحہ ماڈل ٹان کاانصاف دلوانے کا وعدہ کیاتھا، ساڑھے سات سال ہوگئے انصاف تو ملنا دور کی بات دروازہ بھی نہیں کھلا ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ عدالت عظمی میں سڑکوں پر احتجاج نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا اورآج بھی اس پرقائم ہیں، عدالت کا ہی دروازہ کھٹکھٹائیں گے، سیاست سے ریٹائرمنٹ کااعلان کرچکا ہوں سیاست میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، ان کاکہناتھاکہ بندوق ٹینک یا دہشت گردی کا طرز عمل اختیار کرکے انصاف لیناان کا طرز عمل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں