0

قومی اسمبلی میں حکومتی اورن لیگ کے اراکین کی ہنگامہ آئی،ایوان میدان جنگ بن گیا


اسلام آباد: آج ہونے والا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ارکان نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسے میدان جنگ میں تبدیل کردیا، حکومت اور ن لیگی ارکان کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ایک دوسرے پر کتابوں سے حملے، سکیورٹی اہل کار بھی اراکین کو روکنے میں ناکام ہوگئے۔ قومی اسمبلی میں آج ہونے والا اجلاس میدان جنگ بن گیا جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ سے مدد طلب کرلی۔ جس کے بعد ایوان کی کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی سارجنٹ ایٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے سپرد کردی گئی۔آج کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے پر کتابیں پھینکنا شروع کردی، کتابوں کا بنڈل لگنے سے ایک سارجنٹ اور پی ٹی آئی کی رکن ملیکہ بخاری زخمی ہوگئیں۔ زخمی سارجنٹ کو ان کے ساتھی ایوان سے باہر لے گئے۔ ہنگامے کے سبب قومی اسمبلی کو اجلاس کودس منٹ کے لیے پھر معطل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں