0

پاک فوج ہر قیمت پر قوم کی خدمت اور وطن کا دفاع کرتی رہے گی، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کے لئے ہر سطح تک جائے گی، ہر قیمت پر قوم کی خدمت اور وطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 78 ھویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔کانفرنس کے شرکا نے جیو اسٹریٹجک صورتحال، قومی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز سمیت خطرات سے نمٹنے کیلئے جوابی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔ کانفرنس میں مختلف پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، آرمی چیف نے آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کو تقویت دینے کیلئے ملک میں جاری استحکام آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں