0

اسپیکر کی محنت رنگ لے آئی؛ بغیر شور شرابے کے قومی اسمبلی کا اجلاس


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوششوں کے بعد بجٹ اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوششیں رنگ لے آئیں اور بالآخر قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے اڑھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوگیا۔اسپیکرقومی اسمبلی گزشتہ روز سے اجلاس شروع ہونے تک حکومت و اپوزیشن میں مفاہمت میں مصروف رہے، گزشتہ روز اپوزیشن نے حکومتی وفد سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد اسپیکر کو مفاہمت کے لئے خود آگے بڑھنا پڑا، اور اسپیکر نے مفاہمت کی غرض سے ہی حکومتی و اپوزیشن کے 7 ارکان پر اجلاس میں لگائی گئی پابندی ہٹائی۔ جس کے بعد بجٹ اجلاس ممکن ہوسکا۔اس سے قبل خبر تھی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے، اور موجودہ صورتحال نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لئے مشکل پیدا کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ اجلاس میں نازیبا زبان استعمال کرنے والے اراکین پارلیمنٹ پر اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد اپوزیشن کی سائیڈ لینے پر حکومتی ارکان نالاں ہیں اور وفاقی وزرا کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اپوزیشن برہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں