0

امریکا نے 5 چینی کمپنیوں کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا


واشنگٹن: امریکا نے سی سی ٹی وی کیمرے اورنگرانی کے آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کو سیکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئیان پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن ( ایف سی سی) نے مواصلاتی اور نگرانی کے آلات بنانے والی 5 چینی کمپنیوں کوسیکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی امریکا کی جانب سے ان کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی گی۔امریکی ریگولیٹرز جن کمپنیوں پر پابندی کے خواہش مند ہیں ان میں ہواوے ٹیکنالوجیز اور دیگر چار برقی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں، جن میں سے ہینگ ژو ہک ویژن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، ZTE اور ڈاوا ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں جن کے نگرانی کے کیمرے بڑے پیمانے پر امریکی اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔، تاہم اب ایف سی سی نے انہیں سیکورٹی خطرہ قرار دے دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں